پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات سے فراری چند سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کاخوف ہے ۔سید علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت سید علی حسین نقوی نے کی۔اجلاس میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی، سیداحسن عباس رضوی ، زین رضا، حسن رضا، سجاد اکبر، ممتاز رضوی، عارف رضا زیدی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اپنے خطاب میں سید علی حسین نقوی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات بار بار مؤخر کرنا کراچی کی عوام کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کرنے کی کوشش ہے ہم اس جمہوری اقدار کی پامالی کو کبھی قبول نہیں کرے گے۔15جنوری کوبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔بلدیاتی انتخابات سے فراری چند سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کاخوف ہے۔سیاسی یتیم نوشتہ دیوار شکست کے خوف سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے فرار راہ حل نہیں۔کراچی اور حیدرآباد کے عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات ہیں۔اجلاس میں ملکی حالات، کراچی کی ناگفتہ بہ حالت، تنظیم کی فعالیت اور بلدیاتی مسائل کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا اور اس کے تدارک کے لئے حکمت عملی بھی وضح کی گئی اجلاس کے دوران بلدیاتی اداروں کے ظالمانہ اقدامات اور رویوں کی بھی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے بلدیاتی مسائل پر قابو نہیں پایا گیا اور عوامی مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے کوششیں نہ کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم عوامی احتجاج کی کال دے گی۔ اجلاس کے دوران تمام ذمہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے روابط تیز کئے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button