مشرق وسطی

فلسطینی نوجوان کی شہادت پر عام ہڑتال کا اعلان

شیعہ نیوز: مقبوضہ النقب کے حورہ قصبے میں صیہونی فوجیوں نے چھبیس سالہ محمد خالد العصیبی کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ عینی شاہدوں کے مطابق فلسطینی نوجوان ایک فلسطینی خاتون کو بچانے کے لئے جنہیں صیہونی فوجی زد و کوب کر رہے تھے آگے بڑھا تھا کہ اسی وقت صیہونی فوجیوں نے اسے گولی مارکر شہید کردیا ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے فورا بعد، انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کی کمیٹی نے ہنگامی اجلاس کرکے اتوار کو عام ہڑتال کا اعلان کیا اس موقع پر ایک بیان بھی جاری ہوا جس میں صیہونیوں کی اس بربریت کو، ان کی کھلی نسل پرستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button