پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے گریڈ 17 کےشیعہ سرکاری افسرکو کوئٹہ جاتے ہوئے بم حملے میں شہید کردیا گیا

شیعہ نیوز: گریڈ 17 کے شیعہ سرکاری افسر محترم جناب مرزا شبر ابن مرزا حسین بیگ کوکوئٹہ کے نزدیک ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں نے بم حملہ کرکے شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مرزا شبر کی گاڑی کو گذشتہ روز اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا کہ جب وہ اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ اپنے سرکاری امور کی ادائیگی کے لئے کوئٹہ کی جانب جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ شہیدمرزاشبرزمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ڈویژن سٹی یونٹ کے سابق سرگرم رکن ، بعد ازاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےبعد PMDC ڈیپارٹمنٹ میں اہم منصب پر فائض ہوئے۔وہ ان دنوں گریڈ 17 کی پوزیشن پر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل تھے اور سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ہی کوئٹہ جارہے تھے کہ انہیں راستے میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

شہید کے قریبی ذرائع نے شیعیت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ شہید انتہائی ملنسار اور دیندار انسان تھے، ان کا جسد خاکی حیدر آباد منتقل کیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں لائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button