مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں لاکھوں افراد کا عظیم الشان مظاہرہ، اسرائيلی جرائم کا جواب یقینی

شیعہ نیوز: یمن کے مختلف علاقوں سے لاکھوں افراد نے جمعہ کے روز غزہ کے عوام کی حمایت کے اعلان کے لئے سڑکوں پر نکلے اور زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

یمن کے مختلف صوبوں میں لاکھوں افراد نے گزشتہ ہفتوں کی طرح اس جمعہ کو بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ بندی نہیں چاہتے، صیہونی عہدیدار

یہ مظاہرہ "غزہ اور الاقصیٰ کے لیے ہماری مدد… ذمہ داری اور جہاد” کے عنوان سے منعقد ہوا۔

یمن کے عوام نے اس مظاہرے میں زور دیا کہ وہ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت کا ہمارا مضبوط اور اصولی موقف جاری ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کی حمایت کے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چاہے ہمیں کتنے ہی خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے ۔ ہم صہیونی دشمن کے جرائم کا ضرور جواب دیں گے اور انہيں مزید حیرت میں ڈالنے والے واقعات رونما ہونے والے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button