دنیا

شعبان المعظم کے حوالے سے نائیجیریا میں ایک عظیم نشست کا اہتمام

شیعہہ نیوز:حسب سابق امسال بھی ماہ شعبان کے حوالے سے نائیجیریا کے شیعوں نے دارالحکومت”ابوجا” شہرکے شیعہ نشین علاقے میں ایک بڑی نشست کا اہتمام کیا۔

اس نشست کے انعقاد کا مقصد ماہ شعبان کی عیدوں خصوصا حضرت امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے روز ولادت باسعادت کو شان و شوکت سے منانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کے اکثر علاقوں میں ہر سال اعیاد شعبانیہ کے پروگرام وسیع پیمانے پر منعقد کئے جاتے ہیں ،جن میں لاکھوں کی تعداد میں محبان اہل بیت شریک ہوتے ہیں۔

ان پروگراموں کو بروقت اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے،جس کے لئے ماہ رجب المرجب میں یہاں کے 130 مقامات پر نشستیں رکھی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button