دنیا

استنبول میں مسلح شخص نے امریکی کمپنی میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

شیعہ نیوز: سب سے بڑے ترک شہر استنبول کے قریب ایک حملہ آور نے غزہ میں اسرائیلی حملے پر احتجاج کے طور پر امریکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کے پلانٹ میں لوگوں کی نامعلوم تعداد کو یرغمال بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پلانٹ میں کتنے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، جو استنبول کے مشرقی مضافات میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کا مطلب غزہ میں لاکھوں افراد کی ہلاکت ہے، جوزپ بوریل

جائے وقوع سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے وسیع و عریض پلانٹ کے گرد گھیرا قائم کر رکھا ہے، جو بنیادی طور پر کاسمیٹکس تیار کرتا ہے۔

نجی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خصوصی آپریشن فورسز اور طبی عملے کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈیمیرورین نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایک نامعلوم شخص بندوق لے کر صوبہ کوکیلی کے گیبز صنعتی زون میں واقع فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے داخل ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button