پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات

اس ملاقات میں ایران پر ناجایز ریاست اسرائیل کے حملوں کو عالمی قوانین اور انسانیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انتہائی مذمت کی گئی جبکہ پاکستان میں ایران کی ہر سطح پر حمایت کااظہار کیا گیا

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے میں ملاقات، اس ملاقات میں ایران پر ناجایز ریاست اسرائیل کے حملوں کو عالمی قوانین اور انسانیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انتہائی مذمت کی گئی جبکہ پاکستان میں ایران کی ہر سطح پر حمایت کااظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی سرخ لکیر ہیں، علامہ ساجد نقوی

وفد میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، صدر علماء ونگ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، ایم این اے و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم حمید حسین، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اقرار حسین علوی، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد اخونزادہ، علامہ اصغر عسکری اور مولانا عیسیٰ امینی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button