پاکستانی شیعہ خبریں

ایس یو سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا جامعہ خدیجۃ الکبریٰ لالہ موسی کا دورہ

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں پنجاب کے مختلف مدارس کے دورے کے دوران ایس یو سی کا اعلیٰ سطحی وفد لالہ موسیٰ میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پہنچا، جہاں وفد کا استقبال مدرسہ کے پرنسپل اور اساتذہ نے کیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کے دورے کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے سب سے بہترین نمونہ عمل اور اعلیٰ ترین اسوہ حضرت خدیجہ اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کی ذات گرامی ہیںعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مدرسہ کے دورے کے دوران اساتید اور دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی اور دینی تعلیم، علاقائی و قومی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی شخصیات شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button