پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی سے ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پیر سید صفدر گیلانی مرکزی سیکرٹری جنرل جمیعت علماء پاکستان و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، مفتی گلزار احمد نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ اور مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملی امور سمیت کونسل کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، علامہ ساجد نقوی نے اتحاد امت کے حوالے سے کوششوں کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button