پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

شیعہ نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پی پی پی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی اور ملک اقرار حسین بھی موجود تھے۔ پی پی کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس کو چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا، دونوں جماعتوں نے کشمیر الیکشن کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close