مشرق وسطی

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس قوہ مقننہ کے سربراہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا ہفتہ وار مشترکہ اجلاس قوہ مقننہ کے سربراہ محمد باقر قالیباف کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ جناب محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مشترکہ اجلاس میں اقتصادی و معاشی مشکلات کو حل کرنے کے بارے میں بھی بات چيت کی گئي۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button