مشرق وسطی

دہشت گرد امریکی فوج کا بڑا قافلہ عراق سے شام میں داخل

شیعہ نیوزؒالمیادین ٹیلی ویژن کے مطابق دہشت امریکی فوجیوں کے اس قافلے کی نقل و حرکت کے ساتھ ہی امریکی ہیلی کاپٹروں کو فضاؤں میں گشت لگاتے دیکھا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ دوسرا قافلہ ہے جو عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گرد امریکی فوج کے اس قافلے کو جس میں اسلحے سے لدے چوبیس ٹرک بھی شامل ہیں، قامشلی کی جانب جاتے دیکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پانچ امریکی بکتر بندگاڑیاں، جنگی جہازوں کی نگرانی میں اس علاقے میں داخل ہوئی تھیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دنوں شامی فوج سے وابستہ نیشنل ڈیفنس فورس نے صوبہ الحسکہ کے دو علاقوں کو امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔

امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشتگرد گروہ ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شمالی اور مشرقی شام کےعلاقوں پر قابض ہیں اور اس ملک کا تیل اور گندم لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے میں تعینات شامی سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ شامی حکام نے با رہا کہا ہے کہ شام میں امریکی موجودگی غیر قانونی ہے اور غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button