موساد سمیت تل ابیب کے متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹوں پر بڑا سائبر حملہ
شیعہ نیوز:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اینانیمس سوڈان نام کے ایک ہیکر گروپ نے اس وسیع حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جاسوسی ادارے موساد اور ایک سرکاری بیمہ کمپنی کی ویب سائٹ کو ہیک اور اس کی سرگرمی کو روک دیا گیا ہے۔ اینانیمس ہیکروں نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے، اگلے حملوں کا محض ایک پیش خیمہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس بڑے سائبر حملے کی شدت اور وسعت کا اس وقت تک اندازہ نہیں لگایا گیا ہے لیکن اندازوں کے مطابق، موساد کی خفیہ معلومات بڑے پیمانے پر اس گروپ کے ہاتھ آچکی ہیں ۔ اس سے قبل، صیہونیوں کے متعدد بینکوں، تل ابیب کے بجلی، بیمہ، ڈاک، صحت اور تل ابیب کے ایرپورٹ سمیت نقل و حمل کی متعدد ویب سائٹوں پر سائبر حملے کرکے انہیں بند کیا جا چکا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کےاعلان کے مطابق، صیہونی محکمہ ڈاک اور نکاسی کے ادارے کی ویب سائٹ بھی ان حملوں کے زد میں آچکی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے ان ویب سائٹس کی جگہ ایک ایسا پیج پوسٹ کر دیا جس پر لکھا تھا کہ تم ہیک ہوچکے ہو اور اسرائیل تباہ ہو کر رہے گا۔
صیہونی حکومت کے محکمہ ڈاک نے ان حملوں کے خوف سے اپنی ویب سائٹ مکمل طور پر بند کردی ہے