مشرق وسطی

یمنی استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی، امریکی بحری بیڑا آئزن ہاور علاقے سے نکل گیا

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کی طرف بڑھنے والے دو بحری جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ علاقے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکی بحری بیڑا آئزن ہاورعلاقے سے نکلنے پرمجبور ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے فوجی اہداف پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے

یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ بحری جہازوں کو ڈرون کشتیوں سے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ان بحری جہازوں کو بحری ضوابط کی خلاف ورزی اور یمن کی مسلح افواج کے انتباہ کو نظر انداز کرنے پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ چند ماہ کے دوران غزہ کے عوام کی حمایت میں بحر ہند، بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور مسلح افواج نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے صیہونی حکومت کے خلاف اس کی جوابی کارروائیاں اور حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button