مشرق وسطی

اردن کی میزبانی میں بین الاقوامی اداروں اور عرب ممالک کا شام کے بارے میں اجلاس

شیعہ نیوز: اردن نے شام کے حالات پر مذاکرات کے لئے عرب اور بین الاقوامی سطح پر اجلاس بلالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی ہمسایہ ملک اردن نے دمشق پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے اور ملک کے مخدوش حالات کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی سالمیت پر حملے قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ

الجزیرہ نے کہا ہے کہ اردن نے خطے اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرنے والے ممالک کو دعوت دی ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر، عرب امارات، بحرین اور قطر کے نمائندے شرکت کریں گے۔ جبکہ ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button