
ایران پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت پر دنیا بھر کے ممالک کا مذمتی پیغام
شیعہ نیوز: جمعے کی صبح ایران کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کے فضائی حملوں کی جس میں متعدد عام شہری، سائنسدان اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے، دنیا بھر کے ممالک نے مذمت کی ہے۔
عمان نے ایران پر صیہونی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیکر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کشیدگی میں اضافے اور اس کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔
کیوبا اور وینزویلا نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو عالمی امن کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کا حملہ، جنرل محمد باقری سمیت اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت
انڈونیشیا اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی ایران پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جاپان کے وزیر خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جاپان ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی صیہونیوں کے حملوں کو غیرقانونی اور غیرموجہ قرار دیتے ہوئے ایران کے دفاع کے حق پر زور دیا ہے۔
ملائیشیا نے بھی صیہونی حملوں کو مجرمانہ، بے شرمانہ اور خطے کی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔
متحدہ عرب امارات نے بھی ایران پر صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو علاقے کی سلامتی کے متاثر ہونے اور کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی باضابطہ بیان جاری کرکے ایران پر صیہونیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔