مشرق وسطی

مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بغداد میں میلین مارچ کیا جائے، مقتدیٰ الصدر

شیعہ نیوز: مقتدیٰ الصدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں اپنے لاکھوں حامیوں سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مظاہرے کی اپیل کی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ عراق کے شیعہ رہنما مقتدا الصدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کی یمن کے خلاف نئی جارحیت، صوبہ تعز پر بمباری

انہوں نے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم عراقی عوام کی طرف سے بغداد کے تحریر اسکوائر پر غزہ کے عوام کے دفاع میں مظاہرے کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ میں دس لاکھ افراد کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ آپ کی آواز دنیا کے کانوں تک پہنچ سکے۔

قابل ذکر ہے کہ 2022ء میں عراق میں سیاسی سرگرمیوں سے سبکدوش ہونے والے مقتدا صدر نے حال ہی میں عوامی جلسوں میں اپنی موجودگی تیز کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button