مشرق وسطی

بغداد میں نیٹو کا ایک ڈرون سرنگوں

شیعہ نیوز:عراقی میڈیا نے دارالحکومت بغداد میں ایک ڈرون کے گرنے کی رپورٹ دی ہے۔

صابرین نیوز کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق، سنیچر کے روز شمالی بغداد کے طارمیہ علاقے میں نیٹو کا ایک ڈرون نشانہ بنا۔

مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ سرنگوں ہونے والا ڈرون فرانسیسی فوج کا تھا جو پرواز کے 12 منٹ بعد عراقی فوج کے چھٹی ڈیویژن سے متعلق ایک مقام سے براہ راست نشانہ بننے کے بعد سرنگوں ہو گیا۔

اس ڈرون کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اس واقعے پر عراق کے سرکاری ذرا‏ئع یا نیٹو اور فرانس کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button