
ایک نیا تنازعہ۔۔۔ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر پوسٹ کر دی
شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کے روز ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوپ کے لباس میں ملبوس اپنی ایک جعلی تصویر پوسٹ کرنے کے نتیجے میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرمپ کی حس مزاح کی تعریف اور کچھ افراد ویٹیکن کا مذاق اڑانے پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ رنگین امیج میں وہ پوپ کی مخصوص پوشاک یعنی سفید لباس، صلیب کی شکل کا ایک طلائی لاکٹ اور پادریوں والی مخصوص شکل کی لمبی ٹوپی ملبوس ہیں اور ان کی دائیں ہاتھ کی انگلی کا رخ آسمان کی طرف ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے صحافیوں سے مذاق کیا تھا کہ وہ اگلا پوپ بننا چاہیں گے جس کے بعد یہ تصویر سامنے آئی ہے۔ اور چند ہی دن بعد کارڈینلز پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے اجتماع شروع کرنے والے ہیں۔ وہ 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں انسانی بحران کا کام مکمل تباہی کے دہانے پر، ریڈکراس
وہ پوپ فرانسس کی جگہ کس کو منتخب کرنا چاہتے ہیں، اس سوال پر ٹرمپ نے کہا: "میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میرا اولین انتخاب ہو گا۔”
ٹرمپ نے بعد ازاں کہا کہ ان کی کوئی ترجیح نہیں لیکن کہا کہ نیویارک میں ایک کارڈینل تھا جو "بہت اچھا” تھا۔
وہ بظاہر نیویارک کے آرچ بشپ ٹموتھی ڈولن کا حوالہ دے رہے تھے جو ایک مذہبی قدامت پسند اور اسقاطِ حمل کے سخت مخالف ہیں۔
ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی جو اقتدار میں واپسی کے بعد ان کا اولین غیر ملکی دورہ تھا۔
تقریباً 20 فیصد امریکی خود کو کیتھولک قرار دیتے ہیں اور نومبر میں ہونے والے جائزوں سے پتا چلا کہ انہوں نے ٹرمپ کے حق میں تقریباً 60 فیصد ووٹ دیئے۔
پوپ فرانسس عالمی سطح پر ٹرمپ پر تنقید کرنے والی طاقتور ترین اخلاقی آوازوں میں سے ایک تھے۔
جب ٹرمپ نے پہلی بار 2016 میں صدر کے لیے انتخاب لڑا تو فرانسس نے میکسیکو کو سیل کرنے کے لیے سرحد پر دیوار بنانے کے لیے ٹرمپ کے دستخطی وعدے پر تنقید کی۔
فرانسس نے نامہ نگاروں کو بتایا، "کوئی بھی، جو بھی ہو، جو صرف دیواریں بنانا چاہتا ہے نہ کہ پل، وہ عیسائی نہیں ہے۔”
کارڈینلز سات مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں ایک نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ایک اجتماع میں شریک ہوں گے۔