
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور
شیعہ نیوز: آپریشن وعدہ صادق 3 کے تیسرے مرحلے کے تحت، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے مشترکہ ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور تھوڑی دیر قبل شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا نیا دور شروع ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارحیت میں امریکہ براہ راست شریک ہے، صدر پزشکیان
ایران کے آپریشن وعدہ صادق کے تیسرے مرحلے کے نئے دور میں ایران کے ڈرون اور میزائل، غاصب صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کی متعدد دیواروں کو عبور کرکے، مقبوضہ فلسطین کے اندرمعینہ اہداف تک پہنچ گئے۔
صیہونی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تل ابیب اور حیفا میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔