مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دشمن کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے: جنرل قاآنی

شیعہ نیوز:سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے عزالدین قسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک خط میں انہیں زندہ شہید کے لقب سے یاد کیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاآنی نے جمعرات کے روز عزالدین قسام بریگيڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ جنگ کے ایک نئے مرحلے کا آ‏غاز ہوگیا ہے۔

المیادین چینل کے مطابق اس خط میں آیا ہے: اے زندہ شہید، تو نے اپنی ساری عمر میدان جہاد کے صف اول میں گزاری ہے اور تو فتح پر یقین رکھتا ہے، میں تجھے ایک بہادر اورسرفروش کمانڈر کا لقب دیتا ہوں اور سارے کمانڈروں اور استقامتی محاذ سے وابستہ جہادی گروہوں کو اپنی اور اسلامی جمہوریہ کے اعلی قیادت کی طرف سے کہتا ہوں اور یہ وعدہ کرتا ہوں کہ قدس کی فتح یقینی ہے۔ آپ نے اپنے عہد کو پورا کر دکھایا اور غاصب دشمن کو خوف اور شکست کا ذلت آمیز مزہ چکھادیا ہے۔

جنرل اسعمیل قاآنی نے اپنے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ غزہ کے شریف عوام کو سلام جنہوں نے استقامت کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے اور دشمن کی بربریت کے مقابلے میں عزم و ارادے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

جنرل قاآنی نے اس جملے سے اپنے خط کو تمام کیا ہے غاصب حکومت کی نابودی اور تمام مقبوضہ سرزمین کی آزادی تک ہم چین سے نہيں بیٹھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button