غزہ جنگ کے باعث اسرائیلی فوج میں خودکشی کا نیا ریکارڈ قائم
شیعہ نیوز: اسرائیلی فوجی ریڈیو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 28 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے، جن میں 16 ریزرو فوجی بھی شامل ہیں۔
خودکشی کا یہ رحجان 13 سالوں میں ریکارڈ کی جانے والی خود کشیوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
گذشتہ نومبر میں ’یدیعوت احرونوت‘ اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں کم از کم 6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
اس نے ایک رپورٹ میں ان فوجیوں کی نازک نفسیاتی صورت حال کے بارے میں جو غزہ اور لبنان میں اپنی جنگ کی وجہ سے پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہیں، کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے افکار ایک مکتب کی شکل اختیار کرچکے ہیں، علاء الدین بروجردی
اخبار نے کہا کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں غزہ اور لبنان میں طویل عرصے تک لڑنے والوں میں شامل تھے۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مکمل تعداد شائع کرنے سے انکار کی وجہ سے یہ تعداد اس حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج جس طرح محاذ جنگ پرہونے والی ہلاکتوں پر پردہ ڈال رہی ہے اسی طرح قابض فوج اہلکاروں کی خود کشیوں کو بھی چھپا رہی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے دوبارہ انٹیگریشن آفس کے مطابق تقریباً 5,200 اسرائیلی فوجی یا بحالی کے مراکز میں موصول ہونے والے زخمیوں میں سے 43 فیصد بعد از صدمے کے دباؤ کا شکار ہیں۔ امکان ہے 2030 تک تقریباً 100,000 لوگ پی ٹی ایس ڈی کا شکار ہوں گے۔
اسرائیلی فوج کے مختلف اندازوں کے مطابق غزہ سے نکلنے والے اور ذہنی طور پر زیر علاج فوجیوں میں سے تقریباً 15 فیصد مشکلات کی وجہ سے جنگ میں واپس نہیں آ سکے۔
یدیعوت احرونوت اخبارنے کہا ہے کہ ہزاروں فوجیوں نے فوج کے قائم کردہ خصوصی کلینکس رجوع کیا۔ تسلیم شدہ معذوروں میں سے ایک تہائی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔