مشرق وسطی

بغداد میں تہران ریاض مذاکرات کا نیا دور جلد

شیعہ نیوز:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور جلد ہی شروع ہو جائے گا اور ایران اور سعودی عرب کی درخواست پر عراق کی موجودہ حکومت، ان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی خواہاں ہے۔ عراقی وزیراعظم السودانی نے کہا کہ عراق دونوں ملکوں کے درمیان اس رابطے کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ علاقے میں ایران اور سعودی عرب کے نظریات ایک دوسرے سے قریب ہو سکیں اور علاقائی استحکام میں مدد مل سکے۔ عراقی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تہران اور ریاض کے درمیان سیکورٹی سطح کا اجلاس سفارتی سطح پر بھی تشکیل پائے گا تاکہ دو طرفہ سفارتی روابط دوبارہ شروع ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تہران ریاض تعلقات کی بحالی میں ذاتی طور پر بھی دلچسپی لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button