مشرق وسطی

اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ترکی الفیصل

شیعہ نیوز:سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو مغربی نوآبادیاتی طاقت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو حراستی کیمپوں میں قید کر رکھا ہے۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی مرضی کے مطابق گھروں کو مسمار کر رہا اور جس کو چاہے قتل کر دیتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close