مشرق وسطی

طولکرم کے نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز: مغربی کنارے کے شمال مغرب میں واقع شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ شہری عید ابو الھیجا کو طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں اسرائیلی سنائپر نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ یمن نے امدادی بحری جہازوں کی آمد کے لئے عبوری جنگ بندی کی موافقت کردی ہے، ایران

قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کی صبح سے ہی نور شمس کیمپ کے محلوں اور سڑکوں کو سیل کرکے ان میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہیں۔ اس کیمپ 14,000 افراد رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دس ماہ قبل غزہ کی پٹی پر آخری جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر سے اب تک ان حملوں میں 660 سے زائد افراد شہید اور 5400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button