مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام کے صوبے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زور دار دھماکہ

شیعہ نیوز: شام کے صوبے حسکہ میں امریکی غیر قانونی فوجی اڈے الشدادی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

العالم نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حسکہ میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے الشدادی کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ، 6 صوبوں میں 12 ایجنٹ گرفتار

دھماکے کے حوالے سے ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔

عراقی مقاومت نے اب تک شام میں متعدد مرتبہ امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button