دنیا

غزہ میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے اجتماع

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی حمایت میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

فلسطین کے حامیوں نے شہر نیویارک میں امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا، صیہونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکی صدر بائيڈن پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے صیہونی جرم میں شریک ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ جیسی ہے، وال اسٹریٹ جرنل

فلسطین کے حامی مظاہرین ، اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے اور بلند آواز میں اعلان کررہے تھے کہ امریکی صدر بائيڈن اور وزیرخارجہ انٹونی بلینکن غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں براہ راست شامل ہيں ۔

دوسری جانب امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ سینیٹر نے جوبائیڈن حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بے تحاشہ ہتھیار ارسال کئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے ۔ انھوں نے امریکی حکومت کے اس اقدام کو امریکی و عالمی رائے عامہ کے مطالبات کے منافی قرار دیا ہے۔

امریکی کانگریس میں ریاست ورجینیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر امریکی کانگریس کی نگرانی ہونی چاہئے۔ ورجینیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ جنگ اور امن دونوں صورت میں اور اسی طرح کسی بھی ملک کو اسلحہ ارسال کرنے میں امریکی کانگریس کے کردار کو اہمیت دی جانی چاہئے مگر غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے لئے اسلحے کی ترسیل میں ایسا نہیں کیا گيا۔اس امریکی سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں بے تحاشہ ہتھیار ارسال کئے جانے میں امریکی عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے تھا مگر امریکی صدر جوبائیڈں نے ایسا نہیں کیا اور اس سلسلے میں انھیں وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

انھوں نے اسرائیل کے دفاع کے نام پر امریکہ کے ریکارڈ توڑ امدادی پیکج کو بھی امریکی عوام کے مطالبات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس بارے میں خفیہ طور پر کام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button