شام میں امریکی حمایت یافتہ عناصر اور داعش کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ! بلی تھیلے سے باہر آگئی
شیعہ نیوز:باخبر ذرائع نے شام میں امریکی حمایت یافتہ عناصر اور داعش کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ سے آگاہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے امریکی حمایت یافتہ عناصر اور داعش کے درمیان شام کے علاقے رقہ اور حسکہ کی سکیورٹی کے حوالے سے خفیہ بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، لبنانی صدر
باخبر ذرائع نے مزید آگاہ کیا کہ شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں رقہ اور حسکہ کو جانے والے پانچ اہم راستوں پر داعش کا قبضہ ہے، یہ خفیہ گٹھ جوڑ امریکی اڈوں پر حملے نہ کرنے اور مذکورہ راستوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے وجود میں آیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکہ شام سمیت پورے خطے میں داعش کے خلاف جنگ کا ڈرامہ رچاتا ہے جب کہ شام میں امریکی فوج اور داعشی عناصر کے درمیان چھوٹی سی جھڑپ تک نہیں ہوئی ہے اور داعش امریکی افواج سے حتی سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر قابض ہے!