مشرق وسطی

شام میں امریکی چھاونی کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے

شیعہ نیوز: دیرالزور کی العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی دھماکے ہوئے جس سے یہ علاقہ لرز اٹھا ۔دہشتگرد امریکی فوجی اس آیل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ ملنے تک اس حملے میں کسی طرح کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

اس حملے کے بعد، امریکی ڈرون اس آیل فیلڈ کے اوپر اڑان بھرتے دیکھے گئے۔

شام میں امریکی فوجیوں کے دست راست سمجھے جانے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دسمبر 2017 میں شکست کے بعد، امریکہ نے اس گروہ کی جگہہ سنبھال لی ہے اور اسی وقت سے شام کے تیل کو لوٹ رہا ہے۔

امریکہ پچھے کچھ سال میں مغربی ایشیا اور خاص طور پر شام میں عوام کے لئے وبال جان بن گیا اور انکے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button