مشرق وسطی

شام میں امریکی دہشتگردوں کے اڈے میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے

شعیہ نیوز:عراق کی سرحد کے قریب واقع العمر آئل فیلڈ اسکوائر میں واقع امریکہ کے دہشتگردی کے اڈے پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق 12 میزائل اس اڈے پر فائر ہوئے۔ ابھی تک ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ علاقہ عراق و شام کی سرحد پر واقع ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے امریکہ کے باوردی دہشتگرد شام کے قومی سرمائے کو لوٹنے کی غرض سے اس علاقے پر قابض ہیں۔ ابھی تک اس حملے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شام میں امریکی آلۂ کار دہشتگرد ٹولے داعش کی شکست کے بعد اب خود امریکی میدان میں آگئے ہیں اور شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔ شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں موجود امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ شام میں بھی امریکی فوجیوں اور انکے اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے کئے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button