
پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ ساجد نقوی سے حرم مطہر امام حسینؑ کے وفد کی خصوصی ملاقات
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے سربراہ امور دینیہ حرم مطہر امام حسینؑ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور شیخ احمد العاملی نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی گئی، علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔