مشرق وسطی

مضبوط اور طاقت ور فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہے، جنرل موسوی

شیعہ نیوز: ایرانی آرمی چیف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ طاقت ور اور اصولوں کی پابند مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کو یقینی بناتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ طاقت ور اور اصولوں کی پابند مسلح افواج ملک کی سلامتی اور دفاع کو یقینی بناتی ہیں۔

چودہویں مالک اشتر فیسٹول کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "9دی” بصیرت اور ولایت سے عہد کا دن ہے۔ "9 دی” ہمیں ولایت کی عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جس کی تجلی آج ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی کی صورت میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی کھلاڑی برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ باؤلنگ چیمپئن شپ سے باہر

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمانے کے تقاضوں کو سمجھنا اور ان کے مطابق فیصلے کرنا ضروری ہے۔ ائمہ اطہار (ع) ہمیشہ وقت کی ضرورت کے مطابق عمل کرتے تھے۔ یہی "9دی” کا سبق بھی ہے کہ انسان کو ہر موقع پر اپنے فرض کو پہچاننا چاہیے اور اسے ادا کرنے کی جرأت رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مسلح افواج کے مختلف شعبوں کے اہلکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اہداف کو سمجھیں، صحیح اور غلط اقدامات کی شناخت کریں، یونٹس کی خوبیوں اور خامیوں کو جانچیں اور ان خامیوں کو دور کر کے خوبیوں کو مزید بڑھائیں۔

آخر میں انہوں نے دفاعی طاقت اور مسلح افواج کی اہمیت پر بات کی اور کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ صہیونی حکومت غزہ کے بے دفاع عوام پر جارحانہ حملہ کر رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ فلسطینی دفاعی طاقت سے محروم ہیں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ مضبوط اور اصولوں پر قائم مسلح افواج ملک میں امن اور سکیورٹی فراہم کرتی ہیں۔ ہماری تمام کوششیں اسی ہدف پر مرکوز ہونی چاہئیں کہ ہم بحران کے وقت اپنے عوام اور ملک کے لیے امن اور سکون فراہم کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button