اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر کشیدگی فائرنگ کا تبادلہ

سرحد سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہو اہے. مقامی ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کا یہ تبادلہ اپر کرم کی سرحد کے ساتھ ہوا ہے

شیعہ نیوز: پاکستان اور افغان کی سرحد پر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں. دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ ذرائع فائرنگ کا تبادلہ اینزرکہ اور کرشہ کے علاقے میں کیا گیا۔

سرحد سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا ہو اہے. مقامی ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کا یہ تبادلہ اپر کرم کی سرحد کے ساتھ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار جل رہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز بھی کرشہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ دوطرفہ فائرنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خیال رہے پاکستان فوج کی دہشت گردوں کے خلاف افغانستان میں کارروائی کے بعد طالبان حکومت نے جوابی کارروائیوں‌کی دھمکی بھی دی تھی. اس فضائی حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے. یہ لوگ پاکستان میں سیکیورٹی فورسسز پر حملوں‌میں ملوث تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button