پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سینکڑوں شیعوں کے قتل عام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکوں اور سینکڑوں شیعوں کے قتل عام میں ملوث مطلوب دہشتگرد کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگرد کو کوئٹہ کے حساس علاقے ریڈ زون میں واقع سول سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ شخص محکمہ خزانہ کا ملازم ہے اور کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد سانحہ علمدار روڈ اور سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ عثمان سیف اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔ جسکا نام مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا، تاہم والد کا نام اور دیگر تفصیلات نہ ہونے کے باعث اسے تاحال گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2013 میں سانحہ علمدار روڈ اور سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں 200 سے زائد افراد جانبحق ہو گئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button