
کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردعبد الوارث آغا فاروقی نےایک اہل سنت عاشق امام حسینؑ کی سبیل بند کروادی
شیعہ نیوز: اہل سنت عاشق اہل بیتؑ کی جانب سے لگائی گئی سبیل کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد سرغنہ عبد الوارث آغا فاروقی نے سنگین دھمکیوں کے بعد ہٹوادی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، عاشقان اہل بیتؑ کا سکیورٹی اداروں سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پشین بلوچستان میں سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے ذمہ دار عبد الوارث آغا فاروقی نے ایک اہلسنت محب اہلبیتؑ کی طرف سے لگائی جانے والی سبیل کو کفراور شیعہ رسم کہہ کر اٹھوا دیا اور دھمکی دی کہ اگر یہ سبیل نہ ہٹائی گئی توتمہیں حق نواز جھنگوی کی زبان میں سمجھائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبد الوارث آغا فاروقی اہل سنت محب اہل بیت ؑ کو کہا کہ اگر تم اہل سنت ہوتو شیعوں کو کیا مانتے ہو؟ اس دہشت گرد عبد الوارث آغا فاروقی نے بارہا کوشش کی کہ وہ سبیل لگانے والا اہل سنت مسلمان شیعوں کو کافر قرار دے۔عبد الوارث آغا فاروقی نے کہا کہ یہ اہل سنت کا علاقہ ہے یہاں شیعوں کی رسومات نہیں چلیں گی،پرزور دھمکیوں کے بعد باحالت مجبوری اس نہتے اہل سنت محب اہل بیتؑ نے سبیل ہٹانے میں ہی عافیت جانی ۔
اہل سنت محب اہل بیتؑ کی جانب سے عشق حسینؑ میں لگائی گئی سبیل پر بغض اہلبیتؑ کی لعنت سے سرشارسعودی نواز کالعدم تنظیم کےغنڈوں کی غنڈہ گردی اور سبیل امام حسینؑ ہٹوانا اس امر کی جانب سے اشارہ ہے کہ ہمیشہ سے اہل سنت کو گمراہ کرنے کیلئے بنی امیہ کے پالتو اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔
جس حق نواز جھنگوی کی دھمکیاں عبد الوارث آغا فاروقی نے اس نہتے اہل سنت عاشق امام حسینؑ کو دیں شاید وہ اس ملعون کے عبرت ناک انجام کو بھول چکا ہے۔