پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیجانب سے سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد

شیعہ نیوز: امام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ میں سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقعہ مسجد و امامبارگاہ بلتستانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے لئے تین روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔ موتکفین کے لئے تین روز کے دوران درس قرآن، درس اخلاق، درس تجوید، شب دعا اور مختلف موضوعات پر تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ آخر میں شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button