اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا

شیعہ نیوز: امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ مصالحت کے لیے تیار ہیں، امریکی خصوصی ایلچی

ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button