دنیا
یمن کے ساحل کے قریب امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا
شیعہ نیوز: میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ایک امریکی تجارتی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈیلی میل نے خبر دی ہے کہ آج ایک امریکی تجارتی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اس میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یمن کے ساحل پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج عدن میں امریکی جنگی کشتی پر حملہ کیا ہے، جنرل یحیی سریع
تفصیلات کے مطابق، برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتائے بغیر اعلان کیا کہ مذکورہ واقعہ عدن کے جنوب مشرق میں پیش آیا۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔