پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک بھارت جنگ دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مذید کہا کہ بھارت کی انتشار پسندی تو بہت پرانی ہے لیکن جب سے مودی نے اقتدار سنبھالا ہے وہ ہندو توا نظریے کے تحت کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔اس حوالے سے مسلح افواج کی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو بھرپور جواب دے کر حساب برابر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور انصار اللہ کے درمیان جنگ بندی پر نیتن یاہو کی شدید برہمی

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مذید کہا کہ بھارت کی انتشار پسندی تو بہت پرانی ہے لیکن جب سے مودی نے اقتدار سنبھالا ہے وہ ہندو توا نظریے کے تحت کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، انہیں عبادت کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان پر حملہ کر کے مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ مودی کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ ہم معبود الٰہی کی عبادت پر یقین رکھتے اور نعرہ تکبیر والے ہیں ،موت سے نہیں ڈرتے موت ہمارے لیے شہادت کا درجہ رکھتی ہے ۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے میزائل حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button