مشرق وسطی

فسادات کے پس پردہ دشمنوں کو سپاہ پاسداران کے کمانڈر کی وارننگ

شیعہ نیوز:میجر جنرل حسین سلامی نے سوموار کے دن شہید کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک تقریب کے دوران ایران میں فسادی گروہوں کے فسادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فسادات اورمیڈیا جنگ کی ساری منصوبہ بندی واشنگٹن، نیویارک کے تھینک ٹینکوں، یورپی ممالک کے دارالحکومتوں اور ریاض میں کی گئی ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے سوموار کے دن شہید کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک تقریب کے دوران ایران میں بلوائیوں کے فسادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فسادات اورمیڈیا جنگ کی ساری منصوبہ بندی واشنگٹن، نیویارک کے تھینک ٹینکوں، یورپی ممالک کے دارالحکومتوں اور ریاض میں کی گئی ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ جب دشمن اقتصادی پابندیوں کے ہتھیار سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا تو اس نے اب فسادات کرانے کی راہ اپنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل سلامی نے اپنے خطاب کے دوران ایک جگہ ایران میں فسادات اوربلوے کرانے والے ملکوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دن انہی جوانوں کے ساتھ تمہاری تلاش میں آئیں گے جنہوں نے تم سے دھوکہ کھایا ہے۔یہ جوان جلدہی اپنی ماں کی آغوش میں لوٹ آئیں گے اورتمہارے بارے میں جان لیں گےاورہم انہی جوانوں کے ساتھ تم سے انتقام لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button