مشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کی صیہونی رژیم کے حمایتیوں کو وارننگ

شیعہ نیوز: صیہونی رژیم کی حمایت کرنے پر بعض عرب ممالک کے سربراہان کو ایرانی مسلح فورسز کے سینئر ترجمان "جنرل ابوالفضل شکارچی” نے وارننگ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ زوال پذیر، قانون شکن، دہشت گرد، شرارتی اور بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی حمایت سے ہاتھ اٹھا لیں۔ آپ بہتر جانتے ہیں کہ ایران نے ثابت کیا کہ نہ تو وہ جنگ چاہتا ہے اور نہ اس میں وسعت۔ لیکن آپ اور اس مایوس و بے بس حکومت سمیت کوئی بھی مزید ایسی حماقت کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم سختی کے ساتھ اس غاصب رژیم کا ناطقہ بند کر دیں گے۔ ایرانی فورسز کے سینئر ترجمان نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم نے "آپریشن وعدہ صادق” میں آپ کو جمہوری اسلامی ایران کے بہادروں کی طاقت کا جلوہ دکھایا ہے، ہمارے دھاڑتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز نے جدید ترین ڈیفنس سسٹم و صیہونیوں کے نام نہاد آئرن ڈوم کو پچھاڑ کے رکھ دیا۔ ہم نے اس جعلی اور مجرم رژیم کی فوجی طاقت پر مہلک ضرب لگائی۔ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ ایران کے جائز و قانونی اقدام کی مذمت کرنے کی بجائے ہوش کے ناخن لیں، اس ناجائز، احمق، دہشت گرد اور دلدل میں دھنستی رژیم کی حمایت سے دوری اختیار کرتے ہوئے خود کو آگ میں جھونکنے سے بچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button