اہم پاکستانی خبریں

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی

شیعہ نیوز: شہر قائد کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، یہ دونوں ماں بیٹے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکا میمن مسجد کے قریب اقبال مارکیٹ کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگ چکی ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کر رہے ہیں، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اور پولیس پہنچ چکی ہے۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ چکا ہے، کھارادر کراچی کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button