پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

شیعہ نیوز: مدافع حق جناب زہراؑ ذاکر اہل بیتؑشہید نوید عاشق بی اے کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا،شہید نوید عاش بی اے کو آج ہی کہ دن سیالکوٹ میں اس وقت گولی مار کر شہید کیا گیا تھا جب وہ مجلس عزا سے خطاب کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور ذاکر اہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے، انہیں 2 اکتوبر 2022 کےدن سیالکوٹ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے تکفیری ناصبی دہشت گردکی جانب سے گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

ان کا قاتل سامعین کے مجمع میں موجود تھا اور موبائل فون سے ان کا خطاب ریکارڈ کرنےکے بہانے اسٹیج کے بلکل جاکر بیٹھا ہوا تھا، جیسے ہی نوید عاشق بی اے نے خطاب کا آغاز کیا فورا س قاتل نے پستول نکال کر نوید عاشق بی اے کے سینے پر گولی چلادی جس سے وہ شہید ہوگئے۔

اس قاتل کو موقع پر موجود عزاداروں نے فوری پکڑکر پولیس کے حوالے کیا بعد ازاں قانون کارروائی کا آغاز ہوا لیکن تاحال اس کے بارے میں کوئی خبر موصول نہیں ہوئی کہ اس کا کیا انجام ہوا۔

واضح رہے نوید عاشق بی اے نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کےزیر اہتمام ایک مجلس عزا میں دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے حق کا دفاع کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے تکفیریوں اور ناصبیوں نے پورے ملک میں توہین صحابہ کا شور مچاکر نوید عاشق بی اے کے خلاف منظم مہم کاآغاز کیا تھا ، بعد ازاں اسی نفرت اور جھوٹے پروپگینڈے کے سبب انہیں شہید کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button