مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب کے مرکز میں یمنی بیلسٹک میزائل کا دھماکہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے مرکز میں ایک فوجی ٹارگیٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر دشمن کی جارحیت ، نیز یمن پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے ایک "فلسطین 2” ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں صہیونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق میزائل صحیح نشانے پرلگا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ ختم ہونے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید السنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس کی نمائش، اسرائیل امریکی کمپنی پر برہم

جنرل یحیی سریع نے ہفتے کی صبح بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ یمنی مسلح افواج نے "فلسطین 2” ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں ایک فوجی ہدف کو تباہ کر دیا ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا ۔

اس حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button