پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور مالی امداد کیلئے ہمیشہ آمادہ رہینگے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے علماء کے نمائندہ وفد کے ہمراہ فلسطینی سفارتخانے میں فلسطینی سفیر احمد روبائی سے ملاقات کی اور اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی عوام کی تعزیت پیش کی۔ علماء کے نمائندہ وفد نے اسرائیل کے فلسطین پر سفاکانہ اور وحشیانہ حملوں کی پرزور مذمت کی اور فلسطینی سفیر کو عوامی سطح پر جنگ سے متاثرہ عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل نے ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا ہے اور جمعہ کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی کال پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور مالی امداد کے لیے ہمیشہ آمادہ رہیں گے۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے علامہ شبیر حسن میثمی کی مکمل حمایت کی جبکہ فلسطینی سفیر احمد روبائی نے وفد کا بالخصوص پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، جنہوں فلسطینی بھائیوں کے قتل عام کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کیا۔ انہوں نے کہا فلسطینی مجاہدین کے عزم و حوصلے بلند ہیں اور وہ دن دور نہیں، جب اسرائیل کو عبرتناک شکست دے کر فلسطینی اپنی سرزمین واپس لیں گے اور پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام دنیا کے مسلمان قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز ادا کریں گے۔ بعدازاں علماء کے وفد کی جانب سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے فلسطینی عوام کی حفاظت، فلسطین کی فتح اور اسرائیل کو نشان عبرت بنانے کے لیے دعائے خیر کی، جبکہ تمام وفد نے ہاتھوں میں ڈال کر فلسطینی سفیر کے ہمراہ فلسطینی مجاہدین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد جبکہ فلسطینی سفیر نے پاکستان زندہ باد اور پاک فلسطین دوستی زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button