
پاکستانی شیعہ خبریں
نگر، عالمی یوم علی اصغرؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت کے ضلع نگر میں پہلی مرتبہ عالمی یوم علی اصغرؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعتہ القربٰی نگر گلگت میں یوم علی اصغر کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا گیا جہاں سینکڑوں مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں اور حضرت علی اصغرؑ کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
یاد رہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام محرم الحرام کا وہ اہم ترین دن ہے، جس دن یوم عاشور کو میدان کربلا میں شہید ہونے والے بچوں اور خاص طور سے طفل شیر خوار، علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جاتی ہے۔ اس دن مائیں اپنے بچوں کو خصوصی لباس پہنا کر مجلس میں شریک ہوتی ہیں۔ شہزادہ علی اصغرؑ کی شہادت داستان کربلا کا ایسا باب ہے جو تا ابد ظالمین کے خلاف انسانیت کے دل و ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا۔