پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، عالمی یوم علی اصغرؑ میں سینکڑوں بچوں کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو ’’عالمی یوم حضرت علی اصغرؑ’’ کے عنوان سے منایا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب قومی مرکز شادمان میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ شریک ہوئی۔

تقریب میں ماؤں نے اپنے بچوں کو سبز لباس پہنا رکھے تھے جبکہ بچوں کے ماتھے پر ’’لبیک یا امام زماںؑ‘‘ کی سرخ پٹی تھی۔ تقریب میں شریک خواتین نے اپنے بچوں کو راہ امام زماںؑ میں قربان کرنے کا عہد کیا۔ تقریب میں شریک ایک خاتون زہرا نے کہا کہ یوم علی اصغرؑ دراصل یوم نصرت امام وقتؑ ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو راہ علی اصغرؑ پر قربان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم تجدید عہد ہے کہ ہمارے یہ بچے امامؑ کی فوج کے سپاہی بنیں گے اور اس عظیم مقصد کیلئے ہم خواتین بھی حضرت زینب (س) کے اسوہ پر ہیں۔

ایک اور خاتون نادیہ جبین نے کہا کہ یہ عہد ہے کہ ہم اگر کربلا میں ہوتیں تو اپنے بچوں کو امام حسین (ع) پر قربان کرتیں، ہم کربلا میں تو نہیں تھیں، مگر اپنے دور کے امام (ع) کیلئے ہم حاضر ہیں، یہ اولاد راہِ حسین (ع) میں قربان ہو تو اس سے بڑی سعادت اور کیا ہوگی۔ دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ یہاں ایسی خواتین بھی شریک ہوتیں ہیں جو بے اولاد ہیں، وہ بھی اللہ رب العزت سے معصوم علی اصغر (ع) کے صدقے اولاد طلب کرتی ہیں اور اللہ کریم ان کی دعا کو مستجاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا ننھا شہید حضرت علی اصغرؑ باب الحوائج ہیں، اور ان کے وسیلے سے جو بھی دعا کی جائے رد نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button