مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کی عدالت نے 5شیعہ جوانوں کو پھانسی کی سزا سنادی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کی ظالم حکومت نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے پر مزید 5 شیعہ نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان 5 جوانوں سے کئی ماہ تک کال کوٹھڑیوں اور قید تنہائی میں رکھ کر اور تشدد کر کے اعترافی بیان لیا گیا ہے۔

ان 5 جوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں پر امن مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کی نا انصافیوں، لوٹ کھسوٹ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف 2011 سے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور آل سعود نے عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 20 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکےہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود کی ظالم حکومت نے ملک میں بسنے والے شیعہ جوانوں کے خلاف کاروائیو ںکا سلسہ شروع کر رکھا ہے ، کبھی آل سعود کے فوجی ان علاقوں پر چڑھائی کرکے گھروں کو مسمسار کرتے ہیں اور کبھی بے گناہ جوانوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جانے کے بعد ان پر جھوٹے مقدمات بناکر پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button