پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنت البقیع منہدم کرنے والے آل سعود مسلمان کہلانے کے لائق نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہدام جنت البقیع سعودی حکومت کی ایسی ناپاک جسارت ہے، جس پر غم و غصے کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ یہ وہ زخم ہے جو جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہوسکتا۔ 8 شوال عالم اسلام کے لیے سوگ کا روز ہے۔ آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسولؐ اور صحابہؓ کرام کی قبروں پر بلڈوزر پھیرا کر صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔ آلِ سعود نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود و نصاریٰ کو فوقیت دی۔ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں، وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اقتدار کی کشمکش نے سگے خونی رشتوں کو ایک دوسرے سے بدظن کر رکھا ہے۔ عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔ اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر باہم متحد ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 8 شوال بروز اتوار ملک کے مختلف شہروں میں انہدام جنت البقیع کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button