مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں ایرانی مفادات کےخلاف ہر قسم کی جارحیت جواب دیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے غاصب صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ ماھیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران اس غاصب حکومت کی بنیاد فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک پر قبضے، قتل و غارتگری، لوٹ ماراور جارحیت پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شام کی دعوت اور شامی حکومت کی ہم آہنگی سے ہے اور وہاں ہمارا مقصد امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہے۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی اورعلاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی اپنی سرزمین کیخلاف ہرقسم کے احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے ک صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنٹ نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ ان کا مقصد آئندہ 12 مہینوں تک شام میں ایران کی موجودگی کا خاتمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button